6 مئی، 2016، 7:50 PM

اسلامی حکم کے مطابق امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں

اسلامی حکم کے مطابق امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے امریکہ کی ظالمانہ اورسامراجی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی حکم کے مطابق امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں ہے کیونکہ امریکہ خود بھی ظالم ہے اوردنیا میں ظلم و جور کی حمایت بھی کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے اپنے خطبوں میں امریکہ کی ظالمانہ اورسامراجی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی حکم کے مطابق امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں ہے کیونکہ امریکہ خود بھی ظالم ہے اوردنیا میں ظلم و جور کی حمایت بھی کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے جاہلیت کامقابلہ کرنے کا درس دیا ہے پیغمبر اسلام (ص) کے دور میں ابوجہل ، ابوسفیان اور ابو لہب جاہلیت کا مظہر تھے اور آج امریکہ اور اس کے اتحادی جاہلیت کا مظہر ہیں۔ اللہ تعالی کے بزرگ انبیاء (ع) نے ہمیشہ جاہلیت کے خلاف پرچم بلند کیا اورانھوں نے ا پنے دور کے نمرود اور فرعون و ابوجہل و ابولہب و ابوسفیان کا مقابلہ کیا جو جاہلیت کا مظہر تھے۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ امریکہ ایک ظالم ملک ہے جو دنیا بھر میں دہشت گردی، تشدد قتل و غارت اور کودتا کے سلسلے میں مشہور اور معروف ہے امریکہ بڑا شیطان ہے اور بڑے شیطان کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں ہے بلکہ بڑے شیطان کے مکر و فریب کا ہر سطح پر  مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ امریکہ نے ایرانی عوام کے 2 ارب ڈالر ہڑپ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بڑا شیطان ہے اور بڑے شیطان کے ساتھ سمجھوتہ اور مذاکرات بے فائدہ ہیں۔

News ID 1863817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha